اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اپرکوہستان کے علاقے داسو میں چینی انجینیئرز کی ہلاکت کے واقعے میں بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اسلام آباد میں داسو واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی، اس معاملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) اور افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کا گٹھ جوڑ ہے۔