'نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا،سفر نہیں کر سکتے'نئی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش

urduwebnews 11 Aug, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے نواز شریف کی 3 صفحات پر متشمل میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے سے روک دیا ہے اور کورونا وبا کے سبب انہیں عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کو لندن میں اپنے اسپتال کے قریب ہی رہنا چاہیے