وزیراعظم اور کابینہ کا اپنی تنخواہوں میں اضافہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت

urduwebnews 10 Aug, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سینئر صحافی وتجزیہ نگار سہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی تنخواہ کیساتھ ماہانہ 10فیصد ایڈہاک الاؤنس لینے سے انکار کردیاہے۔وزیراعظم کے موقف کے بعد وزراء نے بھی 10فیصد ماہانہ الاؤنس لینے سے انکار کردیا۔وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو 10فیصد ایڈہاک الاؤنس کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کردی۔ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم اور وزراء نے تنخواہ میں اضافہ لینے سے انکار کیا۔کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزراء کو تنخواہ کیساتھ20ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الاؤنس دینے کی سفارش ۔وزیر مملکت کو تنخواہ کیساتھ 18ہزار روپے ماہانہ ایڈہاک الاؤنس دینے کی سفارش کی ہے ۔وفاقی وزیر 2لاکھ روپے جبکہ وزیر مملکت 1لاکھ 80ہزار روپے ماہانہ تنخواہ وصول کررہا ہے۔