نوازشریف مکمل صحت یابی تک واپس نہیں آئینگے:شہباز شریف کا دو ٹوک اعلان

urduwebnews 07 Aug, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کی مکمل صحت یابی تک ان کی ملک واپسی کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر امیگریشن ٹریبونل کے فیصلے تک برطانیہ میں رہ سکتے ہیں۔ انگریزی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے لندن میں علاج کی غرض سے موجود نواز شریف کے ویزا میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم برطانیہ میں سیاسی پناہ نہیں لیں گے۔