افغانستان نے طالبان کی سپلائی لائن کاٹنے کیلئے پاکستان کی مدد مانگ لی

urduwebnews 07 Aug, 2021 عالمی

نیویارک(اردو ویب نیوز)افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں افغانستان نے طالبان کی سپلائی لائن اور انفرا اسٹرکچر ختم کرنے کیلئے پاکستان کی مدد مانگ لی۔ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں افغان مشن کی سربراہ ڈبرا لیان نے سلامتی کونسل سے طالبان کے حملے فوری بند کرانے کے لیے تمام سفارتی، سیاسی اور مالی دباؤ استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔افغان مشن کی سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان مسئلے پر اختلافات ایک طرف رکھ کر فوری متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان وزیر خارجہ کی طرف سے نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دی۔ نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ملک کا نصف حصہ اس وقت طالبان حملوں کی زد میں ہے، فلاحی بحران کی صورت حال ہے اور عالمی برادری کی مدد سے بننے والا ملکی انفرااسٹرکچر شدید خطرے میں ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں افغانستان نے طالبان کی سپلائی لائنز ختم کرانے میں پاکستان سے مدد کی اپیل کی۔