برطانیہ: نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد

urduwebnews 05 Aug, 2021 عالمی

لندن(اردو ویب نیوز)برطانیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی حکام نے ان کی ویزا توسیع کی درخواست مستردکردی۔خیال رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کے ویزےکی مدت ختم ہو چکی تھی جس پر انہوں نے اپنے علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب نواز شریف کے پاس 2 آپشن ہیں، ایک تو یہ کہ وہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں اور وہاں سے بھی درخواست مسترد ہونے پر وہ برطانوی عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف برطانیہ میں ویزا کی اپیل دوبارہ مسترد ہونے پربرطانوی عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں تاہم اگر عدالتوں نے بھی نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیا تو انہیں پاکستان ڈی پورٹ بھی کیاجا سکتا ہے۔