اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات؟،سعودی عرب نے دوٹوک پیغام دیدیا

urduwebnews 05 Aug, 2021 عالمی

ریاض(اردو ویب نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے اور نہ ہی دیگر عرب ممالک کی طرح معاہدۂ ابراہیم میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے اور نہ ہی معاہدہ ابراہیم میں فریق بننے کا ارادہ ہے۔