عبدالقیوم نیازی نئے وزیراعظم آزادکشمیر،'عمران خان کا شکریہ'

urduwebnews 04 Aug, 2021 عالمی

مظفرآباد(اردو ویب نیوز)نومنتخب رکن قانون ساز اسمبلی عبدالقیوم نیازی آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے اور اپنے منصب کا حلف بھی اٹھالیا۔ مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے نئے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی سے حلف لیا۔ عبد القیوم نیازی نے آزاد جموں و کشمیر کی نئی بننے والی قانون ساز اسمبلی میں 33 ووٹ حاصل کیے جبکہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کیے۔ یاد رہے کہ عبدالقیوم سے قبل مسلم لیگ (ن) کے راجا فاروق حیدر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم تھے اور ان کی عہدے کی معیاد30 جولائی کو ختم ہوگئی تھی۔