ہلمند میں امریکی بمباری،افغان فورسز کا 40 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

urduwebnews 03 Aug, 2021 عالمی

ہلمند(اردو ویب نیوز)افغان صوبے ہلمند میں امریکی بمباری میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا ہے اور افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بمباری میں طالبان کے 40 جنگجو مارے گئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں آج بمباری کی ہے۔ افغان میڈیاکے مطابق بمباری میں بچوں سمیت ایک خاندان کے 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم افغان حکومت نے عام شہریوں کی اموات کی تصدیق نہیں کی۔