اساتذہ،بچوں کی ویکسی نیشن تک سکول نہ کھولے جائیں:وزیراعظم

urduwebnews 01 Aug, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو کسی صورت تباہ نہیں کرنا۔ جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو سکو ل نہ کھولے جائیں۔ عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ ٹھیک ہےکیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوجاتی ہے۔ لاک ڈاوَن لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے، اگر لاک ڈاوَن ہو تو دیہاڑی داراور مزدور طبقہ کہاں جائے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، ہم نے درست فیصلے کرکے اپنی معیشت اور عوام کو بچایا ہے، ہمیں کسی صورت لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا۔