بنگلہ دیش میں سیلاب،لاکھوں افراد متاثر،20 ہلاک

urduwebnews 31 Jul, 2021 عالمی

ڈھاکہ(اردو ویب نیوز)جنوبی مشرقی بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیہاتوں میں مقیم 3 لاکھ سے زائد افراد پھنس گئے جبکہ 6 روہنگیا مہاجرین سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحدی علاقے میں میانمار لگ بھگ 10 لاکھ روہنگیا مہاجرین کیمپوں میں مقیم ہیں اور یہ خطہ پیر سے ہونے والی موسلادھار بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلعی منتظم مامون الراشد نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کہ کاکس بازار میں سیلاب کے باعث تقریباً 3 لاکھ 6 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ 70 گاؤں ڈوب چکے ہیں۔