راجن پور:باراتیوں کی وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ،تین بچوں سمیت 4افراد جاں بحق،3 زخمی

urduwebnews 31 Jul, 2021 عالمی

راجن پور(اردو ویب نیوز)انڈس ہائی وے شمس آباد کے نزدیک باراتیوں سے بھری وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ تین باراتی جھلس گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں موقع حادثے پر پہنچ گئیں۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں ایک مرد اور تین بچے شامل ہیںجبکہ 3 افراد جھلس گئے ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدٹی ایچ کیو روجھان شفٹ کر دیا گیا ہے۔