حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا،قیمت بلند ترین

urduwebnews 30 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ‘اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا’۔