ریاض(اردو ویب نیوز)سعودی عرب نے ویکسی نیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 17 ماہ کی بندش کے بعد ملک میں سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔