شہبازشریف ناراض،ن لیگ کی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

urduwebnews 30 Jul, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز) آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف سخت ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ازخود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں،‏ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نواز شریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔ ن لیگ میں دراڑ کے حوالے سے جب پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ترجمان مریم اورنگزیب اور عطاء تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو چاروں میں سے کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔