اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان میں بھی سول وار کا خدشہ ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہزار جنگجو افغانستان بھیجنےکا الزام احمقانہ ہے، افغانستان اس کے ثبوت کیوں نہیں دیتا؟ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، افغان مہاجرین کے کیمپ ہیں۔