کون بنے گا وزیراعظم آزادکشمیر؟،تین فیورٹ نام سامنے آگئے

urduwebnews 27 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد،مظفرآباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈاپور شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آزادکشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ واضح رہےکہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔