کوٹلی الیکشن خون سے رنگین،پیپلزپارٹی سے ٹکرائو،پی ٹی آئی کے 2 کارکن ہلاک

urduwebnews 25 Jul, 2021 عالمی

مظفر آباد(اردو ویب نیوز)کوٹلی کے انتخابی حلقے ایل اے 12 میں مخالف سیاسی گروپوں میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن جاں بحق ہوگئے۔ چڑھوئی میں ناڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مابین فائرنگ سے 40 سالہ ظہیر احمد اور زخمی ہونے والے 50 سالہ محمد رمضان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان کا تعلق سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے تھا، فائرنگ سے محمد رمضان زخمی ہوگیا تھا تاہم ہسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔واقعے بعد حلقہ میں موجود دیگر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔ انتخابی حلقے میں فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں 11ویں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا ہے، تین مرکزی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی جلسوں میں ایک دوسرے پر الزامات کے پس منظر میں 32 لاکھ 20 ہزار کشمیری آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اے جے کے قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹ رجسٹرڈ ہیں.جبکہ ان میں سے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے 33 حلقوں میں 28 لاکھ 17 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔