نیا پاکستان،تاریخ میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے

urduwebnews 24 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)نیا پاکستان بنانے کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔ اس اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔