مقبوضہ بیت المقدس(اردو ویب نیوز)مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے خلاف مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 140 فلسطینی زخمی ہوگئے۔مغربی کنارے میں نابلوس کے قریب بیتا کے علاقے میں اسرائیلی آبادکاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 9 فلسطینیوں کو گولیاں لگی ہیں جب کہ درجنوں افراد ربر کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، مغربی کنارے میں اسرائیل نے اب تک لاکھوں یہودیوں کی غیر قانونی بستیاں قائم کی ہیں۔