پاکستان یا آزادی؟،عمران خان کا کشمیر میں ایک اور ریفرنڈم کرانے کا اعلان

urduwebnews 23 Jul, 2021 عالمی

مظفرآباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ میری حکومت ایک اور ریفرنڈم کرائے گی جس میں کشمیری فیصلہ کریں گے پاکستان کے ساتھ رہنا ہے یا آزاد؟ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم میں تراڑ کھل میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہنا تھاکہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے لوگوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنےکا حق دیا تھا، میرا ایمان ہےکشمیرکےلوگوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا اور ریفرنڈم ہوگا اور آپ فیصلہ کریں گے کہ ہندوستان نہیں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، اس کے بعد میری حکومت ایک اورریفرنڈم کرائے گی جس میں کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں گےکہ پاکستان کےساتھ رہناچاہتے ہویا آزاد رہنا چاہتے ہو؟ ۔وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق الزامات مسترد کردیے۔