افغان طالبان کا ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ

urduwebnews 22 Jul, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز) افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کردیا۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان میں عید کے دوسرے روز حالات نسبتاً پُرامن رہے، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑے شہروں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں تقریباً خاموش رہیں۔