نامور صحافی عارف نظامی اللہ کو پیارے ہو گئے

urduwebnews 21 Jul, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز)پاکستان کے نامور صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے۔ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔ عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے بھی سینئر صحافی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔