راجن پور علی الصبح زلزلے سے لرزاٹھا

urduwebnews 21 Jul, 2021 عالمی

راجن پور(اردو ویب نیوز)عید کی علی الصبح راجن پور اور نواحی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلڑلے کی شدت 5.2 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز راجن پور کے قریب 39 میٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بچے بڑے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔