بھارت کا جاسوسی مشن،وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے فون ہیک

urduwebnews 19 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کے بھی فون ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر 'پیگاسس ' کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان کی فون کالز اور میسجز ریکارڈکرنےکی کوشش کرتارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کی جاسوسی پر اعلٰی عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک ہوئی ہےجس میں وزراء سمیت سرکاری افسران کے لیے واٹس ایپ طرزکی نئی ایپلیکیشن لانے پر مشاورت کی گئی ہے۔