افغانستان پر نظر رکھنے کیلئے روس کی امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش

urduwebnews 18 Jul, 2021 عالمی

ماسکو(اردو ویب نیوز)روس نے امریکا کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کر دی۔ روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنےکے لیےتاجکستان اور کرغزستان میں اپنےاڈے دینےکی پیشکش کی ہے۔روسی اخبار کے مطابق امریکاکی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔ رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی