افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا،وزیراعظم کا ملزمان 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم

urduwebnews 17 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغواکاروں کوپکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور حقائق سامنے لائے جائیں۔