پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل،پاک فوج تعینات

urduwebnews 17 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے ریگولر دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس جگہ پر جہاں سے غیر قانونی نقل و حرکت ہوتی تھی، فوجی تعینات کردیے ہیں اور ان سرحدی مقامات پر بھی جہاں سے گزرنے کی اجازت ہے وہاں بھی باضابطہ فوجی اہلکار متعین ہیں۔