کورونا سے مزید 39 افرادکا انتقال،2783 نئے کیسز رپورٹ

urduwebnews 17 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2783 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2783 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد رہی۔