دہشت گردی کےسارے مراکز افغانستان میں ہیں:ڈی جی آئی ایس آئی

urduwebnews 16 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےسارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں۔ انٹر سروسز انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں، حقیقت میں دراندازی افغانستان سے ہورہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی ، تجارت کے لیے اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہاہے۔