عیدسے قبل عوام کی قربانی،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافہ

urduwebnews 15 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)عید قرباں سے قبل عوا کی قربانی ہو گئی۔وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔ شہباز گل نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 27 پیسے بڑھائی گئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔