پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی،مزید 24افراد انتقال کر گئے

urduwebnews 14 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان میں مہلک مرض کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے اور 1980 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی۔