حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

urduwebnews 13 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور تنظیم کے مؤقف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کے بعد تنظیم پر پابندی کا فیصلہ حقائق اور میرٹ پر تھا۔اس کے علاوہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے کے الزامات ہیں، علاقائی پولیس پر تشدد اور آگ لگانے املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔ دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے حکومت اقدامات کرے گی جو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہوگا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی تھی۔