ایس اوپیزپر عمل کیلئے حکومت کا پھرفوج بلانے کا عندیہ

urduwebnews 12 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کووڈ سے مقابلے کی بہترین اسٹریٹجی ہے، پابندیاں، ماسک اپنی جگہ لیکن ویکسین ضروری ہے۔