بھارتی کورونا کا تیزی سے پھیلائو،اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈائون لگ گیا

urduwebnews 12 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی بھارتی قسم ڈیلٹا کے 25 سے زائد کیس سامنے آ گئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر5 فیصد ہو گئی ہے۔اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہو گا ان میں قرطبہ ٹاون کھنہ، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔