پاکستان میں کورونا میں تین گنا اضافہ،لاک ڈائون کا مطالبہ

urduwebnews 11 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں یومیہ 3 گنا اضافے پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی وجہ شعبہ سیاحت اور کاروبار کھولنا ہے اس لیے حکومت کو لاک ڈاؤن کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ عید الاضحیٰ کورونا سے متعلق سخت پابندی میں منائی جا سکے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں کورونا سے مزید 35 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 21 جون کو (20 روز قبل تک) یومیہ کیسز کی تعداد 663 تک پہنچ گئی تھی۔