پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عید 21 جولائی بدھ کو ہو گی

urduwebnews 10 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید 21 جولائی بدھ کو ہو گی۔ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے جبکہ ملک کے بیشترحصوں میں موسم ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ دوربین لگادی ہے اور چاند دیکھنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ دوربین کا استعمال کیا جائے گا۔