کوروناکے وار،ریسٹورنٹس،شادی ہالز پر پھر بندش کی تلوار

urduwebnews 09 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔ وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دوہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ ہمارے مصنوعی انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہرکررہے ہیں اور چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔ اسد عمرنے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق عوام ان ڈورشادیوں، ریسٹورنٹ اورجم میں شرکت کے لیے ویکسینیشن کی شرط کو نظرانداز کررہے ہیں، اگرمالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس اوپیزپرعملدر آمد نہیں کریں گے توہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔