پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے،مزید25 افراد کا انتقال

urduwebnews 09 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے اور 1737 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1737 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 25 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22518 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 67 ہزار 633 تک جاپہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 774 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 383 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35573 ہے۔