او آئی سی کی پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش

urduwebnews 08 Jul, 2021 عالمی

دوحا(اردو ویب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نےاو آئی سی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔