بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید دو کشمیری شہید

urduwebnews 07 Jul, 2021 عالمی

کپواڑہ (اردو ویب نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں مزید 2 کشمیری شہید کر دیئے۔مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال گند میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ قابض فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔