آصف زرداری ایمبولینس میں عدالت پیش،ضمانت منظور

urduwebnews 07 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)نیویارک پراپرٹی کیس سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔سابق صدر آصف علی زرداری بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی۔ آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی۔ عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظنور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری 28 جولائی تک منظور کی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔