برطانیہ میں کورونا پابندیاں 19 جولائی کوختم،یوم انسداد لاک ڈاؤن منانے کا اعلان

urduwebnews 06 Jul, 2021 عالمی

لندن(اردو ویب نیوز)برطانیہ بھرمیں کورونا وائرس کے باعث نافذ کی گئی پابندیاں 19 جولائی کو ہٹا دی جائیں گی اور اس دن کو انسداد لاک ڈاؤن کے طور منایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں نے 'یوم آزادی' کا نام دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وائرس سے متعلق ایس او پیز کے حوالے سے اکثر قانونی بندشیں بھی ختم ہوجائیں گی۔ انگریزی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے کے چوتھے مرحلے کے اقدامات کے لیے طریقہ کار پیش کیا، جو دسمبر 2020 سے نافذ العمل لاک ڈاؤن کے نفاذ سے جاری ہیں۔نئے قوانین کے مطابق ماسک لگانا اب قانونی طور پر لازم نہیں ہوگا جبکہ ایک میٹر تک سماجی فاصلہ رکھنا بھی ضروری نہیں ہوگا اور قواعد کے حوالے سے حتمی فیصلہ 12 جولائی کو کیا جائے گا۔ بورس جانسن نے کہا کہ کورونا قوانین کے مطابق برتاؤ کے بجائے شہریوں کو اپنے تحفظ کے لیے خود فیصلہ کرنے کی اجازت ہوگی، 'ہم قانونی پابندیاں سے دور ہوجائیں گے اور شہری وائرس سے متعلق اپنی معلومات کے مطابق فیصلے خود کریں گے'۔