روسی طیارہ سمندر میں گرگیا،تمام 28 مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

urduwebnews 06 Jul, 2021 عالمی

ماسکو(اردو ویب نیوز)روس کا کئی دہائیوں پرانا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 28 مسافروں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ طیارہ علاقائی دارالحکومت پیترو پیولوسک کمچی سے شمال مغربی علاقے پلانا جا رہا تھا کہ اس کا مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔1982 سے چلنے والے اس دہائیوں پرانے طیارے میں 22 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تمام افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔