افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی،200اضلاع پر قبضے کادعویٰ

urduwebnews 06 Jul, 2021 عالمی

کابل(اردو ویب نیوز)افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ساتھ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسزمیں جھڑپوں میں تیزی آگئی۔ مغربی سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے کل 421 اضلاع میں سے ایک تہائی حصے پرکنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔ تاہم طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں 200 سے زائد اضلاع پر ان کا کنٹرول ہے۔