اسلام آباد(اردو ویب نیوز)ہمسایہ اسلامی ملک افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کی واپسی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور طالبان مزید علاقوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں تاہم اس کے تناظر میں مہاجرین کی پاکستان آمد بھی ناگزیر ہے لیکن اس مرتبہ اسلام آباد افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحد کھولنے کے حق میں نہیں ہے اور اگر حالات کے ہاتھوں مجبور ہوا تو پاکستان ’ایرانی ماڈل‘ کو زیر غور لائے گا۔ انگریزی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ہم نے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحد نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن امدادی ادارے دوسری طرف سے بھی ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن اگر صورتحال بگڑتی ہے تو ہم سرزمین میں پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے سخت کنٹرول اور نگرانی کے ساتھ سرحد کے ساتھ بستیاں قائم کریں گے۔