سعودی عرب میں عیدالاضحٰی کب ہوگی؟،تاریخ سامنے آگئی

urduwebnews 05 Jul, 2021 عالمی

ریاض(اردو ویب نیوز)سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی۔ سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسندکا کہنا ہےکہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔