فائزربوسٹر نہ دینے کی تجویز،تھائی لینڈ میں سرکاری مراسلہ لیک

urduwebnews 05 Jul, 2021 عالمی

بینکاک(اردو ویب نیوز)تھائی لینڈ میں وزارت صحت کی ایک دستاویز لیک ہونے کے بعد کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے ویکسنیشن کرانے والے طبی عملے کے افراد کو ایک ایم آر این اے ویکسین کا بوسٹر ڈوز دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے اس داخلی میمو میں متعدد خیالات کا اظہار کیا گیا تھا، جسے تھائی میڈیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ تھائی لینڈ کے وزیر صحت اونتین چرن ویراکول نے تصدیق کی ہے کہ یہ سرکاری دستاویز ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس دستاویز مین ایک عہدیدار (جس کا نام درج نہیں تھا) نے حکام کو مشورہ دیا تھا کہ صف اول کے طبی عملے کو فائزر۔بائیو این ٹیک ویکسین کا بوسٹر ڈوز نہ دیا جائے، کیونکہ ایسا اقدام 'یہ تسلیم کرنے کے برابر ہوگا کہ سائنو ویک ویکسین مؤثر نہیں'۔ تھائی لینڈ میں سائنوویک کی ناکارہ وائرس پر مبنی ویکسین کا استعمال طبی عملے کے لیے ہورہا ہے جس کے بارے میں حقیقی دنیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ یہ موت اور سنگین علامات سے بچانے میں 95 فیصد تک مؤثر ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا تھا کہ یہ ویکسین کورونا کی قسم الفا (جو گزشتہ سال دسمبر میں سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی تھی) سے 71 سے 91 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔ رائٹرز کے رابطہ کرنے پر سائنوویک کی جانب سے ویکسین کی افادیت کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔