حکومت کا ملک بھر میں ایل این جی کی مکمل بحالی کا اعلان

urduwebnews 05 Jul, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی کی سپلائی 100فیصد بحال ہو چکی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ جمعے کی شام سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کی سپلائی 100 فیصد بحال ہو چکی ہے، اب تمام سیکٹر ز کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایک نجی کمپنی کے ایل این جی کی مرمت کے باعث ملک میں ایل این جی سپلائی متاثر ہوئی تھی اور لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔