پاکستان کو فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں موصول

ilyas shakoori 29 May, 2021 عالمی

یونیسف پاکستان نے ٹوئٹر پر ویکسین کی آمد کا اعلان کیا اور ملک بھر میں کامیابی سے کورونا ویکسی نیشن مہم کے آغاز، ویکسی نیشن سینٹرز پر بہترین انتظامات اور 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مہم میں شامل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ پاکستان کو کوویکس سہولت کے تحت ویکسین کی موصول ہونے والی یہ دوسرے کھیپ ہے۔ ملک کو رواں ماہ کے اوائل میں ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی جس میں ایسٹرازینیکا ۔ آکسفورڈ ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار 400 خوراکیں شامل تھیں۔